MyUrduStuff

Sunday, January 30, 2011

غم کسےآپ کےمحفل سے چلےجانے کا

غم کسےآپ کےمحفل سے چلےجانے کا
دور چلتا ہی رہے گا یوں ہی پیمانے کا

آئے کس سمت سے آخر ہمیں جانا ہے کہاں
در نہ دیکھا کہیں آنے نہ کہیں جانے کا

آخرش حسن پگھل جانے پہ مجبور ہوا۔۔۔
جذ بۂ عشق سلامت رہے پروانے کا۔۔۔۔۔۔

بےخودی مجھ پہ ذرا تو ہی عنایت کردے
تاکہ احساس نہ ہو جی سےگزرجانے کا۔۔

چارہ گر اس سے مرا حال ابھی مت کہنا
وہ یہ سمجھیں نہ بہانہ کہیں بلوانے کا۔۔۔

بھیڑئےبھیڑکےملبوس میں جو پھرتےہیں
حق رضیّہ انھیں کب آدمی کہلانے کا
رضیّہ کاظمی
پرنسٹن،نیو جرسی

No comments:

Post a Comment