MyUrduStuff

Saturday, May 21, 2011

مری زندگی ہے ظالم ،تیرے غم سے آشکارا تیرا غم ہے در حقیقت مجھے زندگی سے پیارا

مری زندگی ہے ظالم ،تیرے غم سے آشکارا
تیرا غم ہے در حقیقت مجھے زندگی سے پیارا

وہ اگر بُرا نا مانیں تو جہانِ رنگ و بُو میں
میں سکونِ دل کی خاطر کوئی ڈھونڈ لوں سہارا

مجھے آ گیا یقیں سا کہ یہی ہے میری منزل
سرِ راہ جب کسی نے مُجھے دفعتاً پُکارا

میں بتاؤں فرق ناصح جوہے مُجھ میں اور تُجھ میں
میری زندگی تلاطم ، تیری زندگی کنارا

مُجھے گفتگو سے بڑھ کر غمِ اذنِ گفتگو ہے
وُہی بات پُوچھتے ہیں جو نا کہہ سکوں دوبارا

کوئی اے شکیل دیکھے یہ جنون نہیں تو کیا ہے
کہ اُسی کے ہو گئے ہم جو نا ہو سکا ہمارا

2 comments: