MyUrduStuff

Saturday, May 21, 2011

فطرت کو خرد کے روبرو کر

فطرت کو خرد کے روبرو کر
تسخير مقام رنگ و بو کر
تو اپني خودي کو کھو چکا ہے
کھوئي ہوئي شے کي جستجو کر
تاروں کي فضا ہے بيکرانہ
تو بھي يہ مقام آرزو کر
عرياں ہيں ترے چمن کي حوريں
چاک گل و لالہ کو رفو کر
بے ذوق نہيں اگرچہ فطرت
جو اس سے نہ ہو سکا ، وہ تو کر

1 comment: