جہنم میں جینے کا اسلوب ہیں ہم لوگ
بغاوت پہ آمادہ، مغلوب ہیں ہم لوگ
دَر دَر ہی بھٹکتے پھرے، منزل پہ نہ پہنچے
...بے نام سے بے قسمت، مکتوب ہیں ہم لوگ
ہر دَور میں شاہی فرامین سے باغی
ہر جبر کے زنداں میں مطلوب ہیں ہم لوگ
خواص کی محفل میں ہیں، شیخی کا سبب ہم
عوام کی دھڑکن سے، منسوب ہیں ہم لوگ
سمجھانے چلے ہم کو، لو آدابِ زمانہ
مدہوشِ تغیر ہیں، مجذوب ہیں ہم لوگ
No comments:
Post a Comment