MyUrduStuff

Saturday, February 5, 2011

اک تو شوقِ سفر بھی رکھتے ہو اور نگاہوں میں گھر بھی رکھتے ہو

اک تو شوقِ سفر بھی رکھتے ہو
اور نگاہوں میں گھر بھی رکھتے ہو

چھوڑ ساحل کو بھی نہیں سکتے
منزلوں پہ نظر بھ...ی رکھتے ہو

مصلحت ظلم سے بھی جاری ھے
جوشِ خونِ جگر بھی رکھتے ہو

تم بغاوت کا حوصلہ تو کرو
جان جاو گے، پَر بھی رکھتے ہو

موت کا وقت جب مقرر ھے
پھر زمانے کا ڈر بھی رکھتے ہو

دل میں باطل سے کُڑھتے رہتے ہو
احترامِ نظر بھی رکھتے ہو

میرِ ملت، انا کا خوں کر کے
اپنے شانوں پہ سر بھی رکھتے ہو

بن کے سردارِ قوم بیٹھے ہو
لب پہ بوندِ عذر بھی رکھتے ہو

تم نے شب کو بھی تھام رکھا ھے
اور امید سحر بھی رکھتے ہو

No comments:

Post a Comment